EHSAAS KAFALAT PROGRAMME
(احساس کفالت پروگرام) احساس سروے ملک بھر میں تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ سروے کے مطابق احساس کفالت میں شامل ہونے والے نئے مستحق گھرانوں کو رقم وصولی یا شناختی کارڈ بنوانے کیلیئے ڈاک خطوط مرحلہ وار بھیجے جا رہے ہیں۔ خطوط وصول کرنے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ جن گھرانوں کو خط موصول ہوئے ہیں وہ کفالت کیلیئے اہل ٹھہرائے گئے ہیں. ایسے گھرانے خطوط میں دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔ ایسے گھرانے جن کے شناحتی کارڈ نمبر ہمارے پاس نہیں ہیں ان کو چاہیئے کہ خط میں درج طریقہ کار کے مطابق جلد نادرا سے اپنے گھر کی خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں کیونکہ ادائیگیاں شناختی کارڈ کی بنیاد پر صرف اہل گھرانوں کی خواتین کو ہی ہونگی۔ ایسے گھرانے جن کے شناختی کارڈ NADRA پاس ہیں تو وہ متعلقہ خط ملنے کی بعد اپنی احساس کفالت کی چھ مہینے کی قسط -/12000ْ روپے قریبی احساس ادائیگی مرکز سے وصول کر لیں۔ قسطوں کی ادائیگی کا آغاز اسی ہفتے کر دیا جائے گا۔ وہ مستحق گھرانے جو کسی وجہ سے احساس سروے میں شامل ہونے سے رہ جائیں وہ احساس رجسٹریشن ڈٰیسک کے ذریعے سروے میں خود کو رجسٹر کروا سکتے ہیں ۔ اپنے شہر کے احساس رجسٹریشن سینٹر کا...